Aaj News

جمعرات, اپريل 17, 2025  
19 Shawwal 1446  

ورلڈکپ 2019: شائقین کرکٹ نے پہلے سیمی فائنل کا فیصلہ سنا دیا

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2019 08:19am
-فائل فوٹو- -فائل فوٹو-

مانچیسٹر : بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا، اس اہم میچ میں کیوی ٹیم کا پلڑا بھارری رہے گا یا بھارتی سورماؤں کا، اس سوال کا جواب تو میچ شروع ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کے گزشتہ روز آج نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر لگائے گئے پول کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کردی۔

فیس بک پول کے مطابق تقریباً 74 فیصد سوشل میڈیا صارفین نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جبکہ 26 فیصد صارفین کا خیال ہے کہ بھارت یہ معرکہ سر کرلے گا۔