Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

روس کی وضاحت: ہم نے عمران خان کو دعوت ہی نہیں دی

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2019 07:09am

Untitled-1

ماسکو: گزشتہ ہفتے سے پاکستانی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو "ایسٹرن اکنامک فورم" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔ لیکن اب نہایت حیران کن خبر یہ آئی ہے کہ روس نے ان تمام خبروں کی تردید جاری کردی ہے ۔

روسی حکومت کا کہناہے کہ ہماری طر ف سے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ پاکستان میں ان خبروں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے گزشتہ ماہ اجلاس میں ولادیمیر پیوٹن اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد آنا شروع ہوئی تھیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ہم منگلولیہ کے صدر، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، ملائیشیاء کے وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم کے "ولادیوستوک" تشریف لانے کے منتظر ہیں۔