Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو نکالے جانے کی تیاریاں

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2019 05:38am

Pakistani team

ورلڈکپ کے بعد ٹیم انتظامیہ سے لے کر کئی کھلاڑیوں تک کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم مینیجمنٹ کی تبدیلی  ایک جانب، جبکہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی جگہ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ ٹیم کے کل 7 کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں میں آل راؤنڈر محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شعیب اختر بھی دعویٰ کر چکے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کے 7 کھلاڑی ایسے ہیں جو جلد ٹیم سے نکال دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ اوسط درجے کے لوگوں کو لاتے رہیں گے، اوسط کارکردگی ہی دیکھنے کو ملے گی۔

دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے برطرفی تو ایک بات، ان کی ٹیم میں جگہ بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔

سرفراز احمد کی بطور کپتان اور انفرادی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے سرفراز احمد کی کارکردگی اور فٹنس ناقص رہی ہے، اس لیے ٹیم میں ان کیلئے جگہ برقرار رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔