Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان کی ناموراداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2019 05:38am

Zaheen tahira

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ شدید علالت کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔

اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ذہین طاہرہ کی طبیعت رات گئے انتہائی خراب ہوئی جو سنبھل ہی نہ سکی اور انتقال کر گئیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے 'خدا کی بستی' میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ اور تجھ پے قربان، سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کیلئے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں تمغہِ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔