Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مارکس اسٹوئنس کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک

شائع 08 جولائ 2019 06:26pm

stoinis

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اب ایک اور کھلاڑی کی فٹنس سیمی فائنل سے قبل کینگروز کیلئے درد سر بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی شرکت فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول ورلڈکپ سیمی فائنل میں مشکوک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عثمان خواجہ اور مارکس اسٹوئنس کے کور اپ کے طور پر آل راؤنڈر مچل مارش اور میتھیو ویڈ کو ٹیم میں طلب کرلیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں انجریز کا شکار ہوئے تھے۔

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ جبکہ اسٹوئنس نے فیلڈنگ کے دوران دائیں جانب درد کی شکایت کی تھی۔

واضح رہے میزبان انگلینڈ اور کینگروز کے درمیان ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔