Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

یاسر حسین اور اقرا عزیز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے

شائع 08 جولائ 2019 04:10pm

yasiriqra

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار و میزبان یاسر حسین کی دوستی اور تعلق کی خبریں گزشتہ کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں تاہم گزشتہ روز یاسر نے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں اقرا کو رومانوی انداز میں شادی کی پیشکش کرکے اپنے مداحوں کا انتظار ختم کردیا۔

گزشتہ شب لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی رنگا رنگ تقریب میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کے آگے گھٹنے ٹیک کر شادی کی پیشکش کی اور ان کے ہاں بولنے پر انگوٹھی پہنائی۔

تقریب کے دوران ہمیشہ اپنے چٹکلوں سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے یاسر حسین کچھ سنجیدہ مزاج نظر آئے، مداحوں نے سنا، وہ کہہ رہے تھے: 'ویسے تو مجھے بہت ساری باتیں کرنی آتی ہیں، اسکرپٹ بھی لکھتا ہوں اور اداکاری بھی کرتا ہوں، لیکن ابھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے کیا کرنا چاہیئے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب زندگی کا معاملہ آتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے، مجھے ایک لڑکی ملی، جو مجھے بہت پسند آئی تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس کے ساتھ پوری زندگی گزاری جائے'۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'اتنا کنفیوژ میں پوری زندگی میں کبھی نہیں ہوا، حتیٰ کہ رزلٹ کے دن بھی نہیں ہوا۔ آج جب اسے (اقرا کو) دو ایوارڈز ملے ہیں تو میں نے سوچا کہ یہی موقع اچھا ہے، تیسرا ایوارڈ بھی ابھی دے دینا چاہیئے'۔

اقرا عزیز کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے یاسر نے کہا کہ 'میری ٹانگوں میں اتنی جان نہیں ہے کہ میں کھڑا رہ سکوں، میں زمین پر بیٹھنا چاہتا ہوں'۔

اور پھر انہوں نے اقرا سے کہہ ہی دیا کہ 'کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟' جس کے فوراً بعد انہیں یہ بھی کہتے سنا گیا کہ 'ہاں بولو ورنہ بہت بے عزتی ہوجائے گی'۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کئے جانے لگے اور سرعام محبت کے کھلم کھلا اظہار پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں انہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور مختلف طرح کے ردعمل کا اظہار کیا، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

 

 

اس کے علاوہ اس پروپوزل کو میمز کی زینت بھی بنایا گیا، ذیل میں ملاحظہ کریں۔