Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ماہرہ خان اور عاطف اسلم کے ایک ساتھ رقص ویڈیو وائرل

شائع 08 جولائ 2019 01:50pm

mahiraatif

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والے ایک ایوارڈ شو 'لکس اسٹائل ایوارڈز' میں جہاں پاکستانی شوبز سے وابستہ ہر اسٹار منفرد نظر آیا وہیں ماہرہ خان اور عاطف اسلم نے بھی اپنے رقص سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

عاطف اسلم اور ماہرہ خان نے وہاں موجود دیگر حاضرین کی خواہش پر 'ہونا تھا پیار' گانے پر ایک ساتھ رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو کو دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور دونوں کے ایک ساتھ رقص کو طے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

ماہرہ نے ایونٹ کی اپنی خوبصورت تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کیں۔