Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

ایٹمی ہتھیار بنانے کیلئے استعمال ہونے والا مواد گاڑی سے برآمد

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2019 07:15am

Untitled-1

انقرہ: پولیس نے ایک کار کو ناکے پر روکا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایسی چیز برآمد ہوئی کہ پولیس والوں کے منہ بھی حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔

Image result for californium turkey

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اس کار میں ایسا مواد لے جایا جا رہا تھا جو ایٹمی ہتھیار بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ مواد کیلفورنیم تھا جو 18.1 گرام کی مقدار میں گاڑی سے برآمد ہوا۔ جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 ارب 29 کروڑ روپے) تھی۔

emDHA Photo/em

رپورٹ کے مطابق یہ مواد ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو  (Bolu) میں ایک ناکے پر برآمد کیا گیا۔ ملزمان نے اسے ایک بیگ میں ڈال کر گاڑی کے گیئر کے نیچے چھپا رکھا تھا۔ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا اور مواد کو ترکش اٹامک انرجی ایجنسی بھجوا دیا گیا جہاں اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مواد ایٹمی ہتھیار بنانے اور ایٹمی توانائی ری ایکٹرز کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔