Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جمشید دستی کا حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2019 04:51am

Untitled-1

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے سر کے بال منڈوا لئے۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجاً اپنے ساتھیوں سمیت ٹنڈ کرالی۔

مظفر گڑھ کے سابق ایم این اے نے مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کرتے ہوئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان نے عام آدمی کا برا حال کرکے رکھ دیا ہے۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ ہوشرُبا مہنگائی کے خلاف اپنے ساتھیوں سمیت گنجا ہو کر پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے نے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی پوری قوم مہنگائی کے خلاف ان کے کلب کے ممبر بنیں اور سر کے بال منڈوا کر احتجاج کریں۔

خیال رہے کہ جمشید دستی مختلف قسم کے تنازعات میں الجھے رہے ہیں اور اپنے انوکھے کارناموں کی وجہ سے پہلے ہی سے شہرت کے حامل ہیں، 2013 کے الیکشن میں انھوں نے اپنی نشست جیت لی تھی۔

جمشید دستی نے اپنے حلقے میں 2008 میں انتخابات جیتنے کے بعد 5 بسوں کی مفت سروس کا آغاز کیا تھا اور اپنے عوامی انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بھی کئی دفعہ بسوں میں ڈرائیونگ کی تھی۔

تاہم رواں سال مارچ میں ایل ایل بی پارٹ ون پرچے دئیے تاہم تمام پرچوں میں فیل ہوگئے، انھوں نے ملتان لا کالج میں داخلہ لیا تھا، لیکن امتحان میں ایک بھی پرچا پاس نہ کر سکے۔