Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں'

شائع 07 جولائ 2019 09:04am

firdousimageee

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے احتساب عدالت کی ویڈیو تنازع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آڈیو، ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے، یہ وہ کردار ہیں جو بےنامی دار ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائیں کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں، جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔