Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

امریکہ: شاپنگ مال میں خوفناک دھماکہ، آس پاس کی عمارتیں بھی تباہ

شائع 07 جولائ 2019 06:49am

Untitled-1

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ مال میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شاپنگ مال کے سامنے والی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیے گئے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا تاہم تحقیقات کی جاری ہیں۔

ڈپٹی چیف جول گورڈن نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ 15 سے 20 افراد زخمی ہیں۔ امریکی میڈیا میں نشر تصاویر سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ مکمل تباہ ہوچکا ہے جب کہ ایک عمارت کے شیشے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں۔

تاہم یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاپنگ مال میں ہونے والا دھماکہ گیس کے باعث ہوا ہے۔