Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جج ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار ناصر بٹ متعدد مقدمات میں اشتہاری

شائع 07 جولائ 2019 05:57am

Untitled-1

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طرف سے جاری کردہ "جج ویڈیو اسکینڈل" کے مرکزی کردار ناصر بٹ متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے اور اس کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ناصر بٹ کیخلاف اسلام آباد، راولپنڈی میں 14 سے زائد مقدمات درج ہیں، پہلا مقدمہ 9 جون 1982ء کو کار سرکار میں مداخلت کا تھانہ مری روڈ میں درج ہوا، 28 جنوری 1986ء کو تھانہ سٹی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا، 23 مئی 1986ء کو تھانہ صادق آباد میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا۔

ریکارڈ کے مطابق 4 جون 1986ء کو ناصر بٹ کیخلاف تھانہ گنج منڈی میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہوا، 15 دسمبر 1986ء کو تھانہ صادق آباد میں زنا اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہوا۔ 2 دسمبر 1987ء تھانہ گنج منڈی میں اقدام قتل اور قتل کی اعانت کے تحت مقدمہ درج ہوا، 27 مارچ 1990ء میں تھانہ آر اے بازار میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق 17 مئی 1993ء میں تھانہ وارث خان میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا، 7 اکتوبر 1993ء کو تھانہ گنج منڈی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا،۔20 مئی 1994ء کو تھانہ وارث خان میں پولیس پر حملے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہوا۔

ریکارڈ کے مطابق 11 جنوری 1996ء کو تھانہ گوجر خان میں غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا، 8 اپریل 1996ء میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں بھی مقدمہ درج ہوا، 14 اکتوبر 1996ء کو تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا، 15 اکتوبر 1996ء کو تھانہ صادق آباد میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا، متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی رہا، عدالتوں نے وارنٹ بھی جاری کئے۔