Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

منڈی بہاؤالدین: مریم جلسہ کرنے پر بضد، انتطامیہ کا انکار، درجنوں کارکنان اور رہنما گرفتار

شائع 07 جولائ 2019 05:42am

Untitled-1

منڈی بہاؤالدین: مسلم لیگ ن آج منڈی بہاؤالدین میں پاور شو کیلئے تیار ہے، لیکن انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، مریم نواز نے آج ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں مریم نواز سہ پہر 3 بجے جاتی عمرہ سے روانہ ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کا منڈی بہاءالدین کے قائد اعظم اسٹیڈیم میں جلسے کے اصرار پر انتظامیہ نے قائد اعظم اسٹیڈیم کے دروازوں کو تالے لگا دیئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی۔

رات بھر پولیس لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارتی رہی، درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری طرف ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں مریم نواز آج ضرور منڈی بہاوالدین جائیں گی، وہ سہ پہر 3 بجے جاتی عمرہ سے روانہ ہوں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا،مسلم لیگ ن کے شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔