Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

تنہائی سے بور رانا ثناءاللہ کا جیل میں نیا شوق

شائع 07 جولائ 2019 04:50am

ranaimage

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ جب سے جیل گئے ہیں، بہت تنہائی محسوس کرنے لگے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے جیل میں اسلامی و سیاسی کتب منگوا لیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ نے کیمپ جیل میں پڑھنے کیلئے ذوالفقارعلی بھٹو کی کتاب 'اگرمجھے قتل کیا گیا'، محترمہ بے نظیر بھٹو کی کتاب 'دختر مشرق' منگوائی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ قید کے ایام میں تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں اے این ایف نے لاہورسے گرفتار کیا تھا۔