Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'رانا ثناءاللہ کی گاڑی میں منشیات امپائر نے رکھی'

شائع 07 جولائ 2019 04:34am

Rana Sana Wife

لاہور: مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما رانا ثنا اللہ کی اہلیہ بھی حکومت پر برس پڑیں۔

رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد کیمپ جیل آئے تو لیگی رہنما کیلیے لایا گیا کھانا انتظامیہ نے واپس کردیا۔

 میڈیا سے گفتگومیں نبیلہ ثنا  نے کہا کہ گاڑی میں منشیات امپائر نے رکھی۔ چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں۔

رانا ثنا اللہ کے داماد بولے رانا ثنااللہ کو دیگر جھوٹے مقدمات میں بھی پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔