تبدیلی مبارک: سریا اور سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی سامان مزید مہنگا
اسلام آباد: حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سریا اور سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی سامان کو مزید مہنگا کردیا، اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
حکومت نے ملک میں سریے، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھا دی ہے جس سے اس شعبے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور سٹیل انڈسٹری خالد جاوید کہتے ہیں کہ لوہے پر ٹیکس بڑھنے سے اس کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔
تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کی شرح بڑھانے سے اس شعبے میں بھی بے روزگاری کے ساتھ ساتھ گھروں کی مزید کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ رانا اکرم کہتے ہیں کہ تعیمراتی سیکٹر سے پچاس سے ساٹھ صنعتوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ حکومت تمام شہریوں کو گھر فراہم کرنے کی کوششوں کی حوصلہ شکنی نہ کرے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران تعمیراتی شعبے کی ترقی ملکی تاریخ کی پست ترین رہی۔
Comments are closed on this story.