خاتون اے ایس پی جرائم پیشہ عناصر کیلئے خوف کی علامت بن گئیں
جہلم میں تعینات اے ایس پی حنا منور جرائم پیشہ عناصر کیلئے خطرے کی علامت بنی ہوئی ہیں، دبنگ خاتون پولیس افسر کی تعیناتی کے بعد جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
سر پر ٹوپی سجائے، چہرے پر سیاہ چشمہ اور ہاتھ میں چھڑی لئے اے ایس پی حنا منور جہلم میں تعینات ہونے والی دوسری پولیس افسر ہیں، جن کا کہنا ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
بلندعزم، ہمت و حوصلے کے جذبہ سے سرشار حنا منور کی جہلم تعیناتی کے بعد نہ صرف بڑے بڑے گینگز گرفتار ہوئے بلکہ جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
اے ایس پی حنا منور روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مسائل سننے کی ساتھ ساتھ تھانوں کا وزٹ بھی کرتی ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.