Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ننھی گھریلو ملازمہ کا پڑوسن سے بات کرنا جرم بن گیا، مالکن کا تشدد

شائع 07 جولائ 2019 04:00am

Untitled-1

کراچی: پوش علاقے میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ کیلئے پڑوسن سے بات کرنا جرم بن گیا، مالکن نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی کے پوش علاقے درخشاں میں8 سالہ صوفیہ کو مالکن نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کا شکار بننے والی معصوم ملازمہ کا کہنا ہے پڑوسن سے بات کرنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والدین نے درخشاں تھانے میں درخواست جمع کرادی جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔