Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف گرانڈ آپریشن

شائع 07 جولائ 2019 03:50am

Untitled-1

شیخوپورہ: پولیس نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جس میں 416 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 40 کلاشنکوف، 12 رائفل، 7 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کرلیے گئے۔

سرچ آپریشن میں پولیس نے 83 کلو چرس بھی برآمد کرلی، 4500 لیٹر شراب اور شراب بنانے والی 13 بھٹیاں بھی پکڑی گئیں۔

ڈی پی او غازی صلاح الدین کے مطابق امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا دائرہ کار ضلع بھر میں وسیع کیا گیا ہے۔