Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کھلاڑیوں کی ٹولیوں کی شکل میں وطن واپسی شروع

شائع 07 جولائ 2019 03:26am

Untitled-1

اسلام آباد: ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی کھلاڑیوں کی ٹولیوں کی شکل میں وطن واپسی شروع ہوگئی۔

کپتان سرفرازاحمد اور محمد حسنین رات گئے کراچی پہنچے، ائیرپورٹ پر شائقین کرکٹ نے سرفراز احمد کے حق میں نعرے لگائے، لیکن سرفراز احمد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر گھر کو روانہ ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فخر زمان اور عماد وسیم اسلام آباد جبکہ بابراعظم، امام الحق، آصف علی اور حسن علی لندن سے لاہور پہنچے۔ وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اور شعیب ملک چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ سے جنوبی افریقہ جائیں گے۔

سرفراز احمد آج دوپہر نیشنل اسٹیڈٰیم میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ بابر اعظم اور امام الحق نو جولائی کو لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔