Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

رنویرنے اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم '83' کی پہلی جھلک شیئر کردی

شائع 06 جولائ 2019 06:12pm

ranveer83

بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت کے سابق ورلڈکپ ونر کپتان کپل دیو پر بننے والی بائیوپک فلم '83' کی پہلی جھلک جاری کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں اپنی فلم '83' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم کی کہانی بھارت کے سابق ورلڈکپ ونر کپتان کپل دیو کی زندگی اور پہلی مرتبہ 1983 میں اپنے ملک کیلئے ورلڈکپ جیتنے پر مبنی ہے۔

رنویر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے فلم '83' میں اپنی پہلی جھلک شیئر کی جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ اس پہلی جھلک میں رنویر سنگھ بالکل ویسے لگ رہے ہیں جیسے کپل دیو دکھائی دیتے ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر کرکٹ بال کے ساتھ ایک سخت تاثر دیتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ میرے خاص دن پر ہریانا کا طوفان ملاحظہ کیجیئے۔

رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار نبھانے کیلئے ان کے بولنگ اسٹائل کو بھی سیکھا اور ان کے ساتھ پریکٹس بھی کی۔

فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی اہلیہ و اداکارہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے لیے وہ پہلے انکار کرچکی تھیں۔

واضح رہے یہ فلم آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔