Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت لنکا ٹاکرے میں بھی اسٹیڈیم کے اوپر سے جہاز کی پرواز

شائع 06 جولائ 2019 05:51pm

kashmir

بھارت اور سری لنکا کے میچ میں کشمیر کو انصاف دو، نسل پرستی بند کرو اور کشمیر کو آزاد کرو کے بینر والے جہاز نے اسٹیڈیم کے اوپر سے اُڑان بھری۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ کے 44 ویں میچ کے دوران لیڈز اسٹیڈیم کے اوپر سے بینر والے جہاز گزر گئے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

ایک میں لکھا کہ کشمیر میں دہشت گردی بند کی جائے، کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔

ان بینرز کے آویزاں ہونے کے بعد بھارتی میڈیا کو تو آگ لگ گئی اور خوب واویلا مچایا۔

واضح رہے پاک افغانستان میچ کے دوران بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا، میگا ایونٹ میں دوسری بار ایسا واقعہ پیش آنے پر سیکیورٹی کے پول کھُل گئے۔