Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست

شائع 06 جولائ 2019 05:12pm

rohitvirat

لیڈز: عالمی کپ 2019 کے 44 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی  کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے 265 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں حاصل کرلیا، روہت شرما نے حالیہ ورلڈکپ میں اپنی پانچویں سینچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ لوکیش راہول نے 111 اور کپتان ویرات کوہلی نے 34 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا، رجیٹھا اور اُدانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کئے تھے۔

تجربہ کار بلے باز میتھیوز 113 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ تھریمانے نے 53، ڈی سلوا نے 29 اور فرنینڈو نے 20 رنز اسکور کئے تھے۔

بھارت کی جانب سے بھمرا نے تین جبکہ بھونیشور، پانڈیا، جڈیجہ اور کلدیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

روہت شرما کو ایک اور سینچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔