Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

روہت شرما ورلڈکپ مقابلوں میں 5 سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

شائع 06 جولائ 2019 04:47pm

rohit

لیڈز: بھارت کے روہت شرما نے حالیہ ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی، ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف حالیہ ایونٹ میں پانچویں سنچری داغ دی، اس سے قبل ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے پاس تھا۔

سنگاکارا نے 2015 ورلڈکپ میں چار سنچریاں بنائیں تھی۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔

اسٹارک نے کسی ایک ورلڈکپ میں اپنے ہم وطن گلین میگرز کا 26 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انہوں نے پروٹیز کے 2 شکار کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔