Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پروٹیز کا کینگروز کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف

شائع 06 جولائ 2019 04:24pm

africa

مانچسٹر: عالمی کپ2019  کے 45 ویں اور آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز اسکور کئے، کپتان فاف ڈوپلیسی نے سینچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ وین ڈر ڈوسین بدقسمتی سے 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈی کاک نے 52 اور مارکرم نے 34 رنز اسکور کئے۔

آسٹریلیا کے اسٹارک اور لائن نے دو دو جبکہ بیہرنڈروف اور کمنز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔