Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ہیڈکوچ اور سابق کرکٹرز کی رن ریٹ سسٹم پر تنقید

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2019 05:59pm

pak

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر رہے، لیکن خراب رن ریٹ پر قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی، جس کے بعد سابق کرکٹرز اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سسٹم پر تنقید کردی۔

نیٹ رن ریٹ پاکستان کی راہ میں حائل ہوا، جس کی وجہ سے سیمی فائنل کا پروانہ نہ مل سکا، تاہم کرکٹ گروز کی قوانین پر تنقید جاری ہے۔

ويسٹ انڈيز کے مائیکل ہولڈنگ کہتے ہیں کہ اگر دونوں ٹيموں کے پوائنٹس برابر ہيں تو پہلے آپس ميں کھيلے گئے ميچ کا نتيجہ ديکھا جائے، نيٹ رن ريٹ آخری آپشن ہونا چاہیئے۔

پاکستان ٹيم کے ہيڈ کوچ مکی آرتھر بھی مطمئن نہیں ہیں، انہوں نے کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔    

اس کے علاوہ سابق انگلش کپتان مائيکل وان نے لکھا نيٹ رن ريٹ سسٹم فضول ہے۔

جنوبی افريقہ کے سابق کپتان گريم اسمتھ نے بھی نيٹ رن ريٹ سے نفرت کا اظہار کيا۔  

سابق آسٹريلين کرکٹر ڈين جونز نے تجويز دی کہ آگلے ورلڈکپ ميں بولنگ اور بيٹنگ کے بونس پوائنٹس ہونے چاہئيں، اس سے کرکٹ مزيد دلچسپ ہوجائے گی۔