Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شعیب ملک کے بعد حفیظ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ

شائع 06 جولائ 2019 01:28pm

ramiz

لندن: پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گرین شرٹس کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کو افسوسناک قرار دیا۔

لندن میں آج نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیتنا ہے تو ہر میچ اچھا کھیلنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کے بعد محمد حفیظ کو بھی ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیئے۔