Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج رات پاکستان لوٹیں گے

شائع 06 جولائ 2019 12:38pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کے بعد کپتان سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج رات پاکستان لوٹیں گے، سرفراز احمد میگا ایونٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل پریس کانفرنس بھی گے۔

نو میں سے تین میچز ہارے، ایک بارش کی نذر ہوا جبکہ پانچ میچز میں میدان مارا لیکن بدقسمتی سے پاکستان سیمی فائنل مین نہ پہنچ سکا۔

قومی ٹیم اور مینجمنٹ کے سترہ کھلاڑیوں لندن سے اڑان بھرلی، براستہ دبئی آج شب کراچی، لاہور اور اسلام آباد پہنچیں گے۔

کپتان سرفراز احمد کراچی آئیں گے اور اتوار کی دوپہر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

وہاب ریاض، عامر، حفیظ اور شعیب ملک چند دن برطانیہ میں ہی رہیں گے جبکہ مکی آرتھر جنوبی افریقہ جائیں گے۔