Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شائع 06 جولائ 2019 12:21pm

toss

مانچسٹر: عالمی کپ 2019 کے 45 ویں اور آخری لیگ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے آسٹریلیا کیکخلاف ٹاس جیت کر پہلے خود باری لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ورلڈکپ کے اس آخری لیگ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں انجری کا شکار ہونے والے ہاشم آملہ کی جگہ تبریز شمسی کو کھیلنے کا موقع دیا ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت 8 میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے 8 میں سے صرف 2 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے اور ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔