Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر کپتان مایوس ہوگئے

شائع 05 جولائ 2019 05:42pm
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد/ فائل فوٹو کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد/ فائل فوٹو

لارڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی مگر بدقسمتی سے سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے میچ کی وجہ سے ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر جانا پڑ رہا ہے، لڑکوں نے بھارت کیخلاف میچ کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز کیا تو اس وقت ہمارا کامبنیشن بالکل مختلف تھا۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس دو مہینے کا آف ہے، ہمیں ساتھ بیٹھنا ہوگا اور ٹیم کے ساتھ بہت کام کرنا ہوگا۔

اس وقت ٹیم جیت رہی ہے اس لئے سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، بلے بازوں امام، بابر اور حارث سہیل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ گیند بازوں میں محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی جس تسلسل کے ساتھ بہترین کارکردگی جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہے، آج میں نے بہترین بولنگ پرفارمنسز میں سے ایک دیکھی ہے۔