Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شرجیل خان کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

شائع 05 جولائ 2019 04:27pm

sharjeel

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے ٓجارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

پاکستانی اوپنرز کی عالمی کپ 2019 میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا شرجیل خان کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

واضح رہے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی رواں برس اگست میں ختم ہوگی جس کے بعد وہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوسکیں گے۔

شرجیل خان نے اپنے مختصر کیریئر میں ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔