Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا

شائع 05 جولائ 2019 02:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لارڈز: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دیا تو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے 308 رنز سے جیت حاصل کرنی تھی یونی بنگلادیشی ٹیم کو 7 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرنا تھا۔

مگر بنگلادیشی ٹیم نے اب 7 رنز سے زائد اسکور کرلئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ گرین شرٹس اب سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی ٹیم اس میچ میں فتح حاصل کرتی ہے۔

اس سے قبل  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز اسکور کئے، امام الحق سینچری بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم بدقسمتی سے 96 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم نے 43 اور محمد حفیظ نے 27 رنز اسکور کئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 5، محمد سیف الدین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔