Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع 05 جولائ 2019 12:55pm

babar

لارڈز: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 43 ویں میچ میں بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے کسی بھی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے جاوید میانداد کی جانب سے 1992 میں اسکور کئے گئے 437 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

بابر نے آج 96 رنز کی اننگز کھیلی اور بدقسمتی سے 4 رنز کی کمی سے اپنی سینچری مکمل نہ کرسکے۔

بابر اعظم نے عالمی کپ کے مقابلوں کی 8 اننگز میں 67 اعشاریہ 71 کی اوسط سے 474 رنز سکور کئے جس میں ایک سینچری اور 3 نصف سینچریاں شامل ہیں۔