Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شعیب اختر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

شائع 04 جولائ 2019 06:41pm
File Photo File Photo

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اس خبر کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ آج 4 جولائی شام پانچ بجے اللہ نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا اور بیگم دونوں صحتمند ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اس سے قبل 7 نومبر 2016 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی تھی اور اب اللہ نے انہیں دوسرے بیٹے سے بھی نواز دیا ہے۔