Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ نہیں بتا سکتا کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے، ہیڈ کوچ بنگلادیش

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2019 05:27pm

rhodes

بنگلا دیشی ٹیم کےہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کا کہنا ہےکہ یہ نہیں بتاسکتا کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے، صرف میچ جیتنا ہدف ہے۔

لارڈز میں ٹریننگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوے کوچ نے واضح کیا کہ پاکستان کو ہراکر اچھی یادوں کے ساتھ جانا چایتے ہیں ہم پر کوئی پریشر نہیں البتہ پاکستانی ٹیم دباؤ میں کھیلے گی۔

اسٹیو رہوڈز نے کہا کہ لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ آسان نہیں ہوسکتا، دونوں ٹیموں کی خواہش ہے کہ آخری میچ جیت کر ورلڈ کپ اچھے نتیجے کے ساتھ گھر لوٹیں۔ پاکستان ٹیم کے پاس ابھی سیمی فائنل میں جانے کا چانس ہے ،ہمارے ذہن میں یہ چیز ہے اور اس کو سامنے رکھتے ہوے پلاننگ کریں گے۔

ایک سوال پرکوچ نے جواب دیا کہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کہ ہم ٹاس جیت کر کیا کریں گے، ہمارا فوکس بس میچ جیتنے پر ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف جیت بنگلا دیش کیلئے کافی اہم ہوگی ۔

مشرقی مرتضی کے آخری ورلڈ کپ کے حوالے سےان کا کہنا تھاکہ وہ اس ورلڈ کپ کے بارے میں کافی جذباتی ہے لیکن ایسا وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے اور کسی کے نہ ہونے سے زندگی رکتی نہیں جس نے آنا ہے اسے ایک دن میدان سے رخصت بھی ہونا ہے۔ ہمیں اسی چیز کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔