Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں افغانستان کو 23 رنز سے شکست

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019 06:04pm

wi

لیڈز: ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 42 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 312 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اکرام علی خیل 86 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رحمت شاہ نے 62، اصغر افغان نے 40، نجیب اللہ زادران نے 31 اور سید شیرزاد نے 25 رنز اسکور کئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھویٹ نے 4، روچ نے 3 اور کرس گیل اور اوشین تھومس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شائے ہوپ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

افغانستاان کی ٹیم نے ورلڈکپ کے تمام 9 میچز میں شکست کا منہ دیکھا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کئے، شائے ہوپ 77 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

اس کے علاوہ نکولس پورن اور لوئس نے 58، 58 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ کپتان ہولڈر نے 45 اور ہیٹمائر نے 39 رنز بنانے۔

افغانستان کی جانب سے دولت زادران نے دو جبکہ راشد خان، محمد نبی اور سید شیرزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے اس میچ کا نتیجہ سیمی فائنل لائن اپ پر اثر انداز نہیں ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے رختِ سفر باندھ چکی ہیں۔