Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کا ساتھ اب بھی نہ چھوڑا

شائع 04 جولائ 2019 02:39pm

pak

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے بظاہر باہر ہوگیا ہے، قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود شائقین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔

انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی نے گرین شرٹس کیلئے سیمی فائنل تک رسائی تقریبا ناممکن بنادی ہے۔

اس مشکل صورتحال میں بھی شائقین نے ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے دلچسپ طریقے بتا رہے ہیں۔

پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے چار سو رنز بنا کر بنگلادیش کو تین سو سولہ رنز سے ہرانا ہوگا، ایک صارف نے مشورہ دیا کہ پاکستان ٹیم چار سو رنز بنائے اور بنگلادیش کو ڈریسنگ روم میں بند کردے۔

سیف الرحمن نے مشورہ دیا کہ اگر کراچی ائیرپورٹ کا نام سیمی فائنل رکھ دیا جائے تو پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

ایک مایوس صارف نے لکھا کہ بنگلادیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے کھیل کر سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہے۔

اعجاز پشتین نامی ایک صارف نے بہت دلچسپ مشورہ دیا کہ دو راستے اور ہیں، پچ توڑدیں یا گراؤنڈ میں پانی چھوڑدیں۔

رضوان خان نامی صارف نے لکھا کہ پاکستانی قوم نے جس ٹیم کے جیتنے کی دعا کی اس کا بیڑا غرق ہوگیا۔