Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ویسٹ انڈیز کا افغانستان کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف

شائع 04 جولائ 2019 01:25pm

wiafg

لیڈز: ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 42 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کئے، ہوپ 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ نکولس پورن اور لوئس نے 58، 58 رنز کی اننگز کھیلیں، کپتان ہولڈر 45 اور ہیٹمائر 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

افغانستان کی جانب سے دولت زادران نے دو جبکہ راشد خان، محمد نبی اور سید شیرزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے اس میچ کا سیمی فائنل لائن اپ پر کوئی اثر نہیں ہوگا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے رختِ سفر باندھ چکی ہیں