Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کالا ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کو عدالت سے بڑا جھٹکا

شائع 04 جولائ 2019 08:52am

salman

ممبئی: کالے ہرن کا شکار کرنے کے معاملہ میں جودھپور کی عدالت نے معروف اداکار سلمان خان کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں اگر سلمان خان پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

سلمان کو 4 جولائی کو عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل ہستیمل سارسوت نے حاضری معافی پیش کی جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

عدالت نے وکیل کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ سلمان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ اگلی پیشی پر سلمان کو پیش کریں نہیں تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

اس معاملہ میں سی جے ایم دیہی کورٹ نے سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ جس پر سلمان کی اپیل پر ضلع اور سیشن عدالت جودھپور میں سماعت ہوئی۔