Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'شبہ ہے والد کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثناءاللہ نے کی'

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019 10:01am

Untitled-1

اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثنا اللہ نے کی۔

سارہ تاثیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنے والد کے قتل کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا کسی پر شبہ کرسکتی ہوں تو وہ صرف رانا ثنا اللہ ہے۔

سارہ تاثیر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ رانا ثنا اللہ سے زیادہ پست آدمی کوئی نہیں، وہ دھوکے بازی سے لے کر قتل تک میں قانون سے بچتا رہا ہے۔

سلمان تاثیر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ شبہ ہے والد کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثنا اللہ نے کی، ان کی گرفتاری پر انتہائی خوشی ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف کارروائی پر عمران خان حکومت پر خدا کی رحمت ہو، دھوکے باز اور قاتل رانا ثناءاللہ کئی دہائیوں تک قانون کو چکما دیتا رہا۔

خیال رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو دن قبل ایم این اے رانا ثناءاللہ کو منشیات اسمگلنگ میں گرفتار کیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 21 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی، بعد ازاں عدالت نے انھیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

 اے این ایف ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی گئی تھی، گاڑی سے برآمد منشیات میں ہیروئن شامل تھی۔

اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2 افراد کوگرفتارکیا گیا تھا، دوران تفتیش انکشاف ہوا ملزمان کا تعلق رانا ثنااللہ سے ہے، ہیروئن اسمگلنگ کے کاروبارمیں خواتین کو بھی استعمال کیا جاتا رہا۔