Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹک ٹاک کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019 08:55am

Tik Tok

سوشل میڈیا کی معروف ترین  چینی ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک اور اس میں موجود پیغام رسانی کے فیچر کیخلاف انفارمیشن کمشنر نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بٹ ڈانس بیجینگ کی جانب سے تخلیق کردہ اس ویڈیو ایپلیکیشن میں صارف محض 15 سیکنڈ کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتا ہے۔ یہ صارف کو اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں فلٹرز اور خاص قسم کے  افیکٹس فراہم کرتا ہے۔

اس ایپلیکیشن کے حوالے سے ایک تاثر قائم ہوتا جا رہا ہے کہ اس کی ویڈیوز بچوں پر برے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

برطانیہ کی انفارمیشن کمشنر الیزبتھ ڈینہیم  نے ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور کھیل کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کے حوالے سے بچوں کیلئے ٹرانسپرینسی ٹولز اور اس ایپلیکشن پر بچے کس طرح کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں کا معائنہ کر رہی ہیں۔

محض مارچ کے مہینے میں ٹک ٹاک 10 کروڑ سے زائد بار ڈاؤنلوڈ ہوئی ہے، جس کے اس وقت 5 کروڑ سے زائد ایکٹیو صارف موجود ہیں۔

فروری کے مہینے میں 13 سال سے کم عمر بچوں کی معلومات اکھٹی کرنے کے جرم میں امریکہ کی وفاقی تجارتی کمیشن (ایف ٹی سی)  نے ٹی ٹاک پر 57 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہم اپنی یوزر کمیونٹی کی پراٸیویسی کے تحفظ کے پابند ہیں۔ ہم مقامی قوانین اور ضوابط کی مکمل طور پر تعمیل کرتے ہیں اور کسی بھی انکواٸری کے جواب میں متعلقہ معلومات فراہم کریں گے۔