بنگلادیش کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف 5 جولائی کو عالمی کپ 2019 کا میچ کھیلا جانا ہے جس میں اگر گرین شرٹس 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرلیں تو کیویز ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے جبکہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس میچ کیلئے قومی ٹیم سے محمد حفیظ کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ ان کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے اور انہوں نے 4 میچوں میں مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے۔
محمد حفیظ تین میچز میں پارٹ ٹائم بولرز کو اپنی وکٹ تھماکر ٹیم کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے جبکہ افغانستان کیخلاف میچ میں بھی غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیل کر پویلین لوٹے تھے۔
ان کی جگہ آصف علی یا شعیب ملک کو کھلائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب انگلی میں فریکچر کی وجہ سے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی شمولیت بھی بنگلادیش کیخلاف میچ میں مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی انجری کی نوعیت سنجیدہ ہے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے افغانستان کیخلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments are closed on this story.