Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلادیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

شائع 03 جولائ 2019 05:35pm

sarfaraz

چیسٹرلی اسٹریٹ: عالمی کپ 2019 میں آج میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اس میچ میں شکست کے باوجود کیوی ٹیم سیمی فائنل میں تقریباً پہنچ گئی کیونکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلادیش کو 316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہوگا جو تقریباً ناممکن ہے۔

 تاہم اگر بنگلادیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلے تو پاکستان ٹیم اسی وقت ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، جیت یا ہار کوئی معنی نہیں رکھے گی۔

واضح رہے پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 5 جولائی کو بنگلادیش کیخلاف لارڈز کے میدان پر مدمقابل آئے گی۔