Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

یکطرفہ مقابلے کے بعد کیویز کو شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں

شائع 03 جولائ 2019 05:28pm

nz

چیسٹرلی اسٹریٹ: میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے انتہائی اہم میچ میں انگلش ٹیم نے کیویز کو 119 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 186 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، لیتھم نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ راس ٹیلر 28، کین ولیمسن 27، جمی نیشم 19 اور سینٹنر نے 12 رنز اسکور کئے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کئے تھے، جونی بیئرسٹو 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ جیسن رائے نے 60، کپتان مورگن نے 42، جوئے روٹ 24، اور عادل رشید ناٹ آؤٹ 16 رنز بناسکے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، ہینری اور نیشم نے دو دو جبکہ جبکہ سینٹنر اور ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔