Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس متاثر

شائع 03 جولائ 2019 04:28pm

socialmedia

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں متاثر ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ اور میسجنگ ایپ کے متاثر ہونے سے متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

سینکڑوں صارفین فیس بک اور دیگر سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر رپورٹ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینڈگ میں واٹس اپ ڈاؤن اور فیس بک ڈاؤن کے ہیش ٹیگز بھی چل رہے ہیں۔

Capture