Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے نیا کرکٹ نظام نافذ

شائع 03 جولائ 2019 04:14pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک اور اقدام، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے بجائے اب ریجنل کرکٹ کا نظام نافذ ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بطور پی سی بی پیٹرن نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی، نوٹیکیفیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق اب سولہ ریجنل ایسوسی ایشنز کو چھ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل، پنجاب سدرن، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں جبکہ وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں پی سی بی سے تعاون کرنے کی ہدایات بھی دے دیں۔