Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'لاکھوں ڈالر کے گیم کو اربوں ڈالر کے بزنس میں  بدل دیا'

شائع 03 جولائ 2019 02:53pm

rashid

اس وقت میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ 2019 کا انتہائی اہم میچ جاری ہے، اس میچ میں جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ بھی تقریباً ہوجائے گا۔

تاہم 21 جون کو پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے سرکاری ٹی وی پر تبصرہ دیتے ہوئے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ پر سوالات اٹھائے تھے، جن کا اثر آج واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے دوران راشد لطیف نے انگلش کپتان اوئن مورگن اور کیوی کپتان کین ولیمسن کی ایک دوسرے کیساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'یہ تاریخ کا سب سے زیادہ قابل پیشگوئی ورلڈکپ ہے، انہوں نے ایک ملین ڈالر گیم کو بلین ڈالر بزنس میں بدل دیا ہے، 21 جون 2019 کی تاریخ یاد رکھیں'۔ ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

انہوں نے 21 جون کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ پر کئی سوالات اٹھائے، ویڈیو ملاحظہ کریں۔  

اس میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف حیران کن طور پر فتح حاصل کی تھی، جس کے بعد ناصرف انگلینڈ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مشکلات کا شکار ہوئی بلکہ دیگر ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات میں بھی واضح تبدیلی آگئی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھی خوب انگلیاں اٹھائی گئیں اور یہ بات گردش کررہی ہے کہ بھارتی ٹیم یہ میچ جان بوجھ کر ہاری ہے تاکہ پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے۔