Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

دھونی کی منہ سے خون تھوکتے ہوئے تصویر وائرل

شائع 03 جولائ 2019 01:08pm

dhoni

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں منہ سے خون تھوکتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ان کے انگوٹھا زخمی ہوا جسے منہ سے چوس کر انہوں نے خون تھوکا اور اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

دھونی اور کیدھار جادیو کو انگلینڈ کے خلاف آخری 10 اوورز میں انتہائی سست بیٹنگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، متعدد سوشل میڈیا صارفین سمیت سابق کرکٹرز بھی ان کی اس کارکردگی کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور وقار یونس نے بھی دھونی کی اسپورٹس مین شپ پر سوال اٹھائے تھے تاہم یہ تصویر دیکھنے کے بعد دھونی کے جذباتی مداح یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ان کی اسپورٹس مین شپ پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا کیونکہ وہ زخمی ہونے کے باوجود بھی بیٹنگ کرتے رہے۔

واضح رہے انگلینڈ کے خلاف آخری 10 اوورز میں دھونی اور کیدھار جادیو نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے محض 72 رنز اسکور کئے تھے اور مبینہ طور پر جان بوجھ کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل بنانے کیلئے میچ میں شکست کھائی تھی۔