Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ماہرہ خان ماضی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں

شائع 02 جولائ 2019 07:08pm

mahira

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنے ہنر کا لوہا منواکر خوب محبتیں سمیٹیں۔

دو روز قبل ماہرہ نے امریکی شہر لاس اینجلس میں گزارے گئے دنوں کی تصاویر اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیں جنہیں وہ یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

ماہرہ خان نے کامیابی حاصل کرنے سے قبل خوب جدوجہد کی ہے، انہوں نے لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کیلئے ملازمت کی۔

انسٹاگرام پر ماہرہ نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کیا اور لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ وہ بس اسٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے، وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے، وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی، وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پیدا تو کراچی میں ہوئیں تھیں مگر اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے اخراجات اٹھانے کیلئے ملازمت بھی کی۔