Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت کے ہاتھوں بنگلادیش کو شکست، ورلڈکپ سے باہر

شائع 02 جولائ 2019 05:52pm

india

برمنگھم: بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 40 ویں اور انتہائی اہم میچ میں بھارت نے بنگال ٹائیگرز کو 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ بنگلادیشی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 315 رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 48 ویں اوور میں 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شکیب الحسن نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد سیف الدین نے ناٹ آؤٹ 51، صابر رحمان نے 36، سومیا سرکار نے 33، مشفیق الرحیم نے 24 جبکہ تمیم اقبال اور لٹن ڈاس نے 22، 22 رنز اسکور کئے۔

بھارت کی جانب سے بھمرا نے چار، پانڈیا نے تین جبکہ بھونیشور، شامی اور چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز اسکور کئے تھے، روہت شرما سینچری بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ لوکیش راہول نے 77، رشبھ پانٹ نے 48، دھونی نے 35 اور کپتان ویرات کوہلی نے 26 رنز اسکور کئے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ شکیب الحسن، سومیا سرکار اور روبیل حسین بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

روہت شرما کو ایک اور شاندار سینچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔